• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170944

    عنوان: بلی گھر سے چلی گئی اس كی واپسی كے لیے كوئی وظیفہ بتائیں

    سوال: ہمارے گھر میں ایک بلی ایک سال سے ہے ، ایک دن وہ تھوڑی سی بیمار ہوئی تو میں نے اس کو آیت الکرسی پڑھ کر دم کردیا اور کچھ شفا ملنے کی دعائیں سات بار پڑھ کر دم کیا اور دودھ میں زمزم کاپانی مکس کرکے پلایا تو وہ بلی گھر سے چلی گئی ، اس سے پہلے وہ گھر میں ہی تھی ، مگر یہ وظائف کرنے کے بعد وہ چلی گئی، وجہ کیا ہے؟ آپ بتا سکتے ہیں؟ اور کچھ وظیفہ بتائیں اس بلی کو واپس گھر بلانے کے لیے۔

    جواب نمبر: 170944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 938-821/M=10/1440

    یہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ بلی کس وجہ سے چلی گئی، اب اس کی واپسی کے لئے کوئی وظیفہ پڑھنے کی ضرورت نہیں، اگر از خود آگئی تو ٹھیک ہے ورنہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند