متفرقات
>>
دیگر
سوال نمبر: 56303
عنوان: میرا بیٹا ابان تین سال کا ہے، ہمارا صرف ایک بیٹاہے، ہم اسے اچھی اسلامی تربیت دینا چاہتے ہیں، لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ تین چار مہینے سے وہ بہت زیادہ رو رہا ہے، ہم معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ شاید اسے کوئی پریشانی ہو یا درد ہو ، لیکن ایسی کوئی پریشانی نہیں ہے، الحمد للہ۔ براہ کرم، ہماری رہنمائی فرمائیں کہ ہم اس کے لیے کیا کرسکتے ہیں تاکہ اسے سکون ملے؟
سوال: میرا بیٹا ابان تین سال کا ہے، ہمارا صرف ایک بیٹاہے، ہم اسے اچھی اسلامی تربیت دینا چاہتے ہیں، لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ تین چار مہینے سے وہ بہت زیادہ رو رہا ہے، ہم معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ شاید اسے کوئی پریشانی ہو یا درد ہو ، لیکن ایسی کوئی پریشانی نہیں ہے، الحمد للہ۔ براہ کرم، ہماری رہنمائی فرمائیں کہ ہم اس کے لیے کیا کرسکتے ہیں تاکہ اسے سکون ملے؟
جواب نمبر: 5630301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 45-38/N=1/1436-U
آپ دن میں متعدد مرتبہ بیٹے کو مخاطب بناکر یہ دعا پڑھ دیا کریں: ”أُعِیذُکَ بِکَلِمَاتِ اللَّہِ التَّامَّةِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَھَامَّةٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّةٍ“ ان شاء اللہ اس کا رونا کم ہوجائے گا،اوراگر روزانہ صبح وشام اور سوتے وقت آیت الکرسی تین بار پڑھ کر اس پر دم کردیں اور سورہٴ اخلاص، سورہٴ فلق اور سورہٴ ناس ایک ایک بار پڑھ کر دم کردیں، اسکے بعد دوبارہ اور سہ بارہ بھی یہی تین سورتیں ایک ایک بار پڑھ کر دم کردیا کریں تو بہت بہتر ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند