• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 151644

    عنوان: مناظرے کی شرعی حیثیت کیاہے ؟

    سوال: مناظرے کی شرعی حیثیت کیاہے ؟ جو آج کل مسلکی اماموں کے درمیان ہوتے ہیں۔

    جواب نمبر: 151644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1053-925/H=8/1438

    فی نفسہ تو فرض وواجب نہیں اگر کسی جگہ ایسے حالات پیش آجائیں کہ مناظرہ کرنا ناگزیر ہوجائے اور دلائل وبراہین کی روشنی میں تمام شرائط ملحوظ رکھ کر مناظرہ ہو تو اس کا درجہ موقعہ محل کو ملحوظ رکھ کر طے کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند