• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600311

    عنوان:

    حاملہ عورت کے لیے جانور ذبح کرنا، سورج گرہن میں حاملہ کا احتیاط کرنا

    سوال:

    (۱) سوال:- حاملہ عورت کوئی جانور ذبح کر سکتی ہے کیا؟ اگر ہے تو اس کے حمل میں کوئی نقصان تو نہیں ہوگا؟

    (۲) سوال:- سورج گرہن یا چاند گرہن کے وقت حاملہ عورتوں کیا احتیاط کے ساتھ رہنا چاہیے ؟ لوگ کہتے ہیں جو عورت اس وقت احتیاط سے نہیں رہتی اس کے بچہ کی ٹانگیں پیدائشی ٹیڑھی ہوجاتی ہیں۔

    جواب نمبر: 600311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:97-60/sn=2/1442

     (1) جی ہاں، ذبح کرسکتی ہے ، شرعا اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

    (2) سورج گرہن کے دوران حاملہ عورت کو شریعت نے کسی خاص چیز کا پابند نہیں بنایا ہے ، سوال میں جو کچھ آپ نے تحریر کیا ہے ، یہ محض عوامی خیال ہے ، شرعا اس کی کچھ حقیقت نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند