• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 607237

    عنوان:

    جو والدین کی حیات میں خدمت نہ کرسکا‏ وہ وفات کے بعد کیا کرسکتا ہے؟

    سوال:

    سوال : میرے والدین فوت ہو چوکے ہیں، میں اس وقت باہر کام کرتا تھا ، میں ان کی خدمت نہیں کر سکا، مجھے لگتا ہے کہ میرے والد ناراض تھے ، اب میں کیا کرو ں ؟

    جواب نمبر: 607237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 337-244/M=04/1443

     اب اپنے مرحوم والدین کے لیے بکثرت، دعاء مغفرت کیا کریں اور جس قدر ہوسکے نفلی نماز، روزہ، تلاوت، تسبیحات کرکے یا صدقہ خیرات کے ذریعہ ان کو ثواب پہونچایا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند