• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 17263

    عنوان:

    ایک مرتبہ ہم ایک شخص کو دروازہ کھلوانے کے لیے ایک طے شدہ رقم پر لے کر آئے جب اس نے کام ختم کیا تو ہم نے اس کو طے شدہ رقم سے کم دیا اور اس نے لے لیا (مجھ کو یاد نہیں ہے خوشی سے لیا یا ناراضگی سے)۔ میں وہ جگہ چھوڑ چکا ہوں، کیا مجھ کو اس غریب کو ادا کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1657=1657-11/1430

    اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ اس نے ناخوشی سے لیا تھا تو بقیہ رقم اس شخص تک پہنچانے کی کوشش کریں، اگر ادائیگی ممکن ہو۔ اور اگر اس کا حال پتہ کچھ معلوم نہیں تو اتنی رقم اس کی طرف سے کسی فقیر کو صدقہ کردیں، اوراگر خوشی سے لینے کا رجحان ہو تو آپ کا ذمہ بری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند