• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 24191

    عنوان: ایک لڑکی سے شادی کرنے کے لیے میں نے استخارہ کیا ۔میں نے خواب دیکھا کہ میں گھر کے لیے ٹرین پکڑنے کے لیے بیگ لیے ہوئے فلیٹ فارم پر ٹہل رہا ہوں۔اچانک میں نے اپنے ایک دوست الیا س کو دیکھا ، وہ کرتا پائجامہ پہنے ہوئے تھا۔وہ بھی گھر جانے کے لئے اسی ٹرین کا انتظاکر رہا تھا۔جیسے میں نے اسے دیکھا ، میں بہت خوش ہوا یہ سوچ کر کہ سفر میں الیاس کے ساتھ وقت اچھا گذر ے گا۔ برا ہ کرم، بتائیں کہ خواب کے مطابق کیا میں آگے بڑھوں اور اس لڑکی سے شادی کروں؟ یا نہیں ؟

    سوال: ایک لڑکی سے شادی کرنے کے لیے میں نے استخارہ کیا ۔میں نے خواب دیکھا کہ میں گھر کے لیے ٹرین پکڑنے کے لیے بیگ لیے ہوئے فلیٹ فارم پر ٹہل رہا ہوں۔اچانک میں نے اپنے ایک دوست الیا س کو دیکھا ، وہ کرتا پائجامہ پہنے ہوئے تھا۔وہ بھی گھر جانے کے لئے اسی ٹرین کا انتظاکر رہا تھا۔جیسے میں نے اسے دیکھا ، میں بہت خوش ہوا یہ سوچ کر کہ سفر میں الیاس کے ساتھ وقت اچھا گذر ے گا۔ برا ہ کرم، بتائیں کہ خواب کے مطابق کیا میں آگے بڑھوں اور اس لڑکی سے شادی کروں؟ یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 24191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1568=1168-8/1431

    اگر مانع شرعی کچھ نہ ہو آپ کے اور لڑکی کے اولیاء اس نکاح کومناسب سمجھتے ہوں، استخارہ کے بعد دل میں آپ کے رجحان ہو تو نکاح کرلینے میں کچھ مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند