• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58749

    عنوان: حضور کے والدین کا دین کو نسا تھا ؟

    سوال: حضور کے والدین کا دین کو نسا تھا ؟اس کے بارے میں کیا عقیدہ رکھنا چاہئے ؟ کیا حضور کے والدین بھی ہمارے لئے معزز ہیں اسلام میں؟ کسی صاحب نے فتوی رشیدیہ (صفحہ 245) کی ایک عبارت کا حوالہ دیا کہ حضرت رشید احمد گنگوہی (رحمتہ اللہ علیہ ) نے لکھا ہے کہ حضور کے والدین کافر تھے کیا یہ عقیدہ حرام ہونا چاہئے یا بریلوی ان کے نام کے آگے (رضی اللہ عنہ یا رحمتہ اللہ علیہ ) کہتے ہیں، ایسا کہنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 58749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 314-314/Sd=7/1436-U حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کے ایمان کے سلسلے میں علماء کے مابین اختلاف ہے، چنانچہ حضرت گنگوہی رحمہ اللہ نے بھی فتاوی رشیدیہ میں علماء کے اختلاف کی بات لکھی ہے، انھوں نے خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کو کافر نہیں قرار دیا ہے۔ محقق علماء کے نزدیک اس مسئلے میں توقف اور سکوت اختیار کرنا بہتر ہے، اِسی لیے اس مسئلے کو موضوع بحث نہیں بنانا چاہیے، اس لیے کہ یہ مسئلہ ان مسائل میں سے نہیں ہے، جس کے بارے میں قبر میں یا آخرت میں پوچھ ہوگی، چنانچہ علامہ شامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ینبغي ذکر ہذہ المسئلة إلا مع مزید الأدب، ولیست من المسائل التي یضر جہلہا أو یسأل عنہا في القبر أو في الموقف، نحفظُ اللسان عن التکلم فیہا إلا بخیر أولی وأسلم (رد المحتار: ۴۰/ ۲۶۳، کتاب النکاح، مطلب في الکلام علی أبوي ا لنبي صلی اللہ علیہ وسلم وأہل الفترة، ط: دار إحیاء التراث العربي، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند