• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 53753

    عنوان: خواب کی تعبیر.

    سوال: میں نے ایک خواب میں دیکھا کہ رات کا وقت ہے . اندھیرا ہے اور بارش پڑھ رہی ہے اور بجلی چمک رہا ہے اور میرے باہو میں ایک دودھ پینے والا بچہ ہے جو کہ میرا بیٹا ہے . اس کے بعد میں نے دیکھا کہ میرے سامنے حضرت موسیٰ علیہ السلام ٹیک لگا کر بیٹھے ہیں اور ان کے داہنے طرف ایک چیز کپڑے سے ڈھکی ہوئ ہے . اس کے بعد میں نے دیکھا کہ وہ کپڑا اٹھایا جاتا ہے اور اس کے نیچے وہ لکڑی کی ٹوکری رکھی ہے جس میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ان کی ماں نے دریا میں ڈالا تھا. براے کرم اس خواب کی تعبیر بتا دیں. جزاک اللہ خیر.

    جواب نمبر: 53753

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1104-1104/M=9/1435-U کچھ ناموافق حالات کا سامنا ہو تو صبر واستقامت کا دامن نہ چھوڑیں، انجام کا ر ان شاء اللہ خوش حالی، فتحیابی، اور نعمت حاصل ہوں گی، دین وشریعت پر مضبوطی سے عمل پیرا رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند