• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 61479

    عنوان: خواب

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ ہوں، والدہ اور دو بھائی بھی ساتھ ہیں ، ہم مسجد نبوی کے باہر ہیں اور ابھی مدینہ پہنچے ہیں ، حاضر نہیں دی ابھی ، میرے ہاتھ میں زم زم سے بھر ی دو بوتلیں ہیں اور میں کہہ رہا ہوں کہ اتنی جلدی ہم یہاں پہنچ گئے ، ابھی کل توایک ساتھی نے مسجد میں کہا کہ اللہ آپ کو سعودی لے جائے گا ، خوشگوار حیرانی ہورہی تھی ، بہت خوش ہوں ، ہمارا ہوٹل بالکل صحن کے ساتھ ایک گلی فاصلے پر ہے ، اتنے میں بڑے بھائی آتے ہیں، ان کے ہاتھ میں مینرل واٹر کی بوتلیں ہیں، جن پر مٹی لگی ہے ، وہ زمزم کے پانی سے اس کو دھونا لگتے ہیں، مجھے بہت دکھ ہوتاہے ، میں منع کرتاہوں ،اور اس خوف سے کہ وہ مجھ سے دوسری زمزم بھی نہ لے لیں پینا شروع کردیتاہوں ، خوب پیتا ہوں کہ سارا ہی ختم کرلوں کہ ضائع نہ ہو جائے، پھر میں اپنی والدہ سے کہتاہوں کہ (انہی بھائی ) نے اتنا قریب ہوٹل بک کروادیا ،خوشی ہورہی ہے۔ پھر سوچتاہوں کہ حاضری دینے چلیں پھر خیال آتاہے کہ حضور کو صاف ستھرا آنا پسند ہے تو غسل اور آرام کرکے چلتے ہیں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 61479

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1218-1196/H=12/1436-U آپ کا خواب ماشاء اللہ بہت عمدہ ہے، آپ کو اتباعِ سنت اور نفاق سے بری ہونے کی دولت ان شاء اللہ مرحمت ہوگی، آپ کے بھائی اور والدہ کو بھی آپ سے فائدہ پہنچے گا، ان شاء اللہ۔ آپ متبع سنت حضراتِ اکابر علمائے دیوبند میں سے کسی سے قوی ربط رکھئے، اور جماعت تبلیغ سے بھی وابستہ رہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند