• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 20311

    عنوان:

    میں پریشان ہوں۔ میں بار بار خواب میں سانپ دیکھتا ہوں۔ میں یہ خواب چار دن یا ایک ہفتہ کے بعد دیکھتاہوں، لیکن سانپ مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا تا ہے اور نہ ایسی کوئی حرکت کرتاہے جس سے کوئی نقصان ہو۔ اس کے بعد میں نے کل خواب دیکھاکہ میں اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ جا رہا تھا۔ میں نے دوقبریں دیکھی جو کھلی تھیں۔ ایک قبر میں صاحب قبر آرام سے سو رہاتھا جبکہ دوسری قبر میں دوسرشخص ا عذاب میں مبتلا تھا اور وہ چلا رہا تھا۔ میں نے اپنے دوستوں سے قریب آنے اور ان کے لیے دعا کرنے کے لیے کہا۔ ہم نے ان کے لیے فاتحہ پڑھی، اس دعا کے بعد فورا اسے عذاب سے راحت مل گئی۔ برائے کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ میرے ساتھ کوئی غلط تو نہیں ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 496=397-3/1431

     نفس کا مکر ہے کہ وہ آپ کو اطمینان دلانا چاہتا ہے کہ مال کی زیادتی یا غلط طریق سے کمانا نیز گناہ کو اختیار کرنا ہمیں کچھ نقصان نہ دے گا، حالانکہ یہ سراسر غلط ہے، اس حالت کے ترک پر خواب میں نصیحتِ بلیغہ ہے، اِس لحاظ سے عمدہ خواب ہے۔

    (۲) اس کی تعبیر تو ظاہر ہی ہے، زندہ لوگوں کے ایصالِ ثواب سے مُردوں کو اتنا فائدہ پہنچتا ہے کہ زندوں کا وہم وگمان بھی وہاں تک نہیں پہنچ سکتا ہے، جب خواب میں ایصالِ ثواب سے عذاب دفع ہوگیا تو بحالت بیداری ایصالِ ثواب کہ جو اختیاری ہے اس سے مُردوں کو کس قدر فائدہ پہنچے گا۔ اس لیے آپ کو اس کا بہت زیادہ اہتمام رکھنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند