• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57610

    عنوان: یه خواب میں نے فجر کے وقت دیکھا..

    سوال: یہ خواب میں نے فجر کے وقت دیکھا.. میرے والد مرحوم گھر میں میرے سامنے بیٹھے ہیں اور ان کے ساتھ ایک شخص بیٹھا ہے جسے میں نہیں جانتا. میرے والد اس شخص کی طرف اشارہ کر تے ہوئے کسی فلائٹ یا ہوائی جہاز کا ذکر کرتے ہیں کہ ان صاحب کے پاس اختیار ہے کہ جہاز میں کون یا پھر کس نے جانا کہ .. پھر میری آنکھ کھل گئی تو فجر کی اذان ہورہی تھی. اسی دن میں ایک کام کے سلسلے میں اپنے پرانے دفتر گیا اور جب میری ملاقات اپنے سابق افسر ( جن کی میں بھت عزت کرتا ہوں اور اپنے بڑے بھای جیسا سمجھتا ہوں) سے ہوئی تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ اگر اب تمھیں موقع ملے تو بیرون ملک چلے جانا.. اور میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب میں اس دن اپنے والد کے نام کے سیونگ سرٹیفیکٹ اپنے نام پر منتقل کرنے گیا تو وہاں میری ملاقات اور بات چیت اسی شخص سے ہوئی جس شخص کو میں نے خواب میں دیکھا تھا اور جس کی جانب والد مرحوم نے اشارہ بھی کیا تھا..

    جواب نمبر: 57610

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 327-327/N=4/1436-U اللہ تعالیٰ آپ کو حلال وجائز اور بہتر ذریعہ معاش فراہم فرمائیں، آپ یہ دعا کثرت سے پڑھا کریں: اللہُمّ اَکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ (مشکوة شریف ص۲۱۵، ۲۱۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند