• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158516

    عنوان: این جی او کو گھر یا کار کرایہ پر دینا فتوی یا تقوی کے خلاف تو نہیں ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! این جی او (NGO's) کو گھر یا کار کرایہ پر دینا جائز ہے یا نہیں؟ فتوی اور تقوی دونوں میں ارشاد فرمائیے گا۔

    جواب نمبر: 158516

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 501-466/N=6/1439

    این جی او، یعنی: کسی رفاہی ادارے کو گھر یا کار کرایہ پر دینا جائز ہے، یہ نہ فتوی کے خلاف ہے اور نہ تقوی کے ، جیسے: مسجد، مدرسہ وغیرہ کا تعمیری کام اجرت پر کرنا یا ان کے لیے کوئی سامان فروخت کرنا ؛ البتہ کرایہ مناسب لیا جائے، بہت زیادہ نہ لیا جائے۔ اور اگر کوئی صاحب استطاعت وحیثیت کسی رفاہی ادارے کو اپنا گھر یا کار بہت معمولی کرایہ پر دے یا یوں ہی مفت بہ طور عاریت دے تو یہ حسب نیت کار ثواب اور بہتر ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند