متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 610185
اپنے جلسہ میں غیر مسلك كے علماء كو بلانا
سوال : تعزیتی اجلاس میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ہمارے علماء اپنے بڑے عالم دین کے انتقال پر اہل حدیث یا بریلوی علماء کو بلاتے ہیں اور وہ لوگ ہمارے اکابرین کی تعریف کرتے ہیں علمی خدمات بیان کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ لیکن دوسری طرف ایسا بھی ضرور ہوگا ( بلکہ ایسا ہوا بھی ہے ) کہ جب بریلوی یا اہل حدیث کے بڑے عالم کا انتقال ہوگا تو وہ ہمیں بھی بلائیں گے ۔ تو اس صورت میں ہمیں بھی جانا پڑیگا چونکہ ہم نے بھی انہیں بلایا تھا ۔ اور ان کے علماء کی تعریف کرنا اور ان کی دینی خدمات بیان کرنا وغیرہ وغیرہ پڑے گا۔ جبکہ ہم ان کو اہل سنت میں سے نہیں مانتے ۔ پھر ان کی تعریف میں ایسے جملے کہنا جس سے ان کا حق پر ہونا اہل سنت ہونا عاشق رسول ہونا وغیرہ وغیرہ ثابت ہوتا ہے کیا اس طرح کرنا جائز ہے؟ ایسا جواب دیں کہ تسلی ہو۔ جزاک اللہ تعالی۔
جواب نمبر: 610185
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 922-777/B=07/1443
احتیاط اسی میں ہے كہ ایسے جلسوں میں غیر مسلك علماء كو بلانا یا ہمیں ان كے جلسوں میں جانا اس سے بچنا چاہئے۔ اور رسمی طور پر تعزیتی جلسہ كرنے سے بھی احتیاط برتنی چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند