• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606021

    عنوان: پہلے دن دیکھتا ہوں کہ میں زخمی ہو کر گرا ہوا تھا 

    سوال:

    میں نے دو لگاتار دنوں میں یہ خواب دیکھے پہلے دن دیکھتا ہوں کہ میں زخمی ہو کر گرا ہوا تھا اوراونٹوں کا ایک ریوڑ بھاگتے ہوئے میرے اوپر سے گزر رہا ہے اور دوسرے دن دیکھتا ہوں کہ ہتھنیاں اپنے بچوں کے ساتھ بھاگ رہی ہیں اور میں دیکھ رہا ہوں۔

    جواب نمبر: 606021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:43-35/L=1/1443

     یہ فتنوں کا دور ہے اور خواب میں اسی طرف اشارہ ہے،آپ نماز تلاوت اذکار، موت کی یاد، اولیاء کی صحبت وغیرہ کے ذریعہ اپنے ایمان کی حفاظت کی فکر کریں ، اللہ ہم سب کو ظاہری اور باطنی فتنوں سے حفاظت فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند