• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57153

    عنوان: مجھے ایسا لگتاہے کہ میں چند مہینوں سے اپنے آپ میں کمزوری محسوس کررہا ہوں، کیا اس کی وجہ سے کسی کی کی ہوئی کوئی غلط حرکت ہوسکتی ہے؟اس کی وجہ سے میں ناپاکی میں مبتلا ء رہتاہوں جس سے میری نماز نہیں ہوپارہی ہے۔ آپ اس کا حل بتاکر میری پریشانی دو کریں۔

    سوال: مجھے ایسا لگتاہے کہ میں چند مہینوں سے اپنے آپ میں کمزوری محسوس کررہا ہوں، کیا اس کی وجہ سے کسی کی کی ہوئی کوئی غلط حرکت ہوسکتی ہے؟اس کی وجہ سے میں ناپاکی میں مبتلا ء رہتاہوں جس سے میری نماز نہیں ہوپارہی ہے۔ آپ اس کا حل بتاکر میری پریشانی دو کریں۔

    جواب نمبر: 57153

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 250-253/B=3/1436-U اگر آپ کومحض وہم اور شک رہتا ہے تو وہم کا کوئی علاج نہیں، اگر جسمانی کمزوری محسوس کرتے ہیں تو کسی اچھے حکیم یا ڈاکٹرکو دکھائیں اور اگر کوئی سحر کا اثر محسوس کرتے ہیں تو روزانہ صبح وشام ’قل ہو اللہ أحد، قل أعوذ برب الفلق، اور قل أعوذ برب الناس“ تین بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں، پورے یقین کے ساتھ پڑھیں، ان شاء اللہ آپ کی یہ کمزوری دور ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند