• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 17558

    عنوان:

    الحمدللہ میں دورہ حدیث کے سال میں ہوں۔ ہماری موطا امام مالک ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں میری ترمذی شریف کی استاد کی بیٹی کی درسگاہ میں ہوں۔ میں ٹیبل اور ڈیسک سمیٹنے میں ان کی بیٹی کی مدد کررہی ہوں۔ پھر میری ترمذی شریف کے استاد ان کی بیٹی کو فون کرتے ہیں اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ کلاس میں حاضری کے لیے نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ کلاس پڑھائے بغیر اس کی کلاس سے چلے گئے۔ میں ایک دم میری کلاس میں جاتی ہوں تو معلوم ہوتا ہے کہ میرے ترمذی شریف کے استاد میری کلاس کو موطا امام مالک کا پہلا درس پڑھا کر چلے گئے۔ اصل میں پہلے میرے استاد میری کلاس کو آئے تھے پڑھا کر ان کی بیٹی کی کلاس میں گئے دیکھا کہ ان کی بیٹی نہیں ہے تو انھوں نے ان کی کلاس کو نہیں پڑھایا۔ میں افسوس کرتی ہوں کیوں کہ وہ دن بدھ کا تھا۔ میں سوچتی ہوں کہ شاید میری کلاس کے نصیب میں امام مالک کی موطا کو پورا کرنا ہوگا اس لیے ان کو بدھ کا دن نصیب ہوا اور میری قسمت میں نہیں ہے تو مجھے نصیب نہیں ہوا۔ ...

    سوال:

    الحمدللہ میں دورہ حدیث کے سال میں ہوں۔ ہماری موطا امام مالک ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں میری ترمذی شریف کی استاد کی بیٹی کی درسگاہ میں ہوں۔ میں ٹیبل اور ڈیسک سمیٹنے میں ان کی بیٹی کی مدد کررہی ہوں۔ پھر میری ترمذی شریف کے استاد ان کی بیٹی کو فون کرتے ہیں اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ کلاس میں حاضری کے لیے نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ کلاس پڑھائے بغیر اس کی کلاس سے چلے گئے۔ میں ایک دم میری کلاس میں جاتی ہوں تو معلوم ہوتا ہے کہ میرے ترمذی شریف کے استاد میری کلاس کو موطا امام مالک کا پہلا درس پڑھا کر چلے گئے۔ اصل میں پہلے میرے استاد میری کلاس کو آئے تھے پڑھا کر ان کی بیٹی کی کلاس میں گئے دیکھا کہ ان کی بیٹی نہیں ہے تو انھوں نے ان کی کلاس کو نہیں پڑھایا۔ میں افسوس کرتی ہوں کیوں کہ وہ دن بدھ کا تھا۔ میں سوچتی ہوں کہ شاید میری کلاس کے نصیب میں امام مالک کی موطا کو پورا کرنا ہوگا اس لیے ان کو بدھ کا دن نصیب ہوا اور میری قسمت میں نہیں ہے تو مجھے نصیب نہیں ہوا۔ میں سوچتی گئی کہ میں میرے استاد کو فون کروں اور درخواست کروں کہ میں کلاس میں غیر حاضر تھی، مجھے مہربانی کرکے امام مالک کی موطا کی ابتدا کرا دیں تاکہ میری ابتدا بھی بدھ سے ہو۔ پھر میں ڈرتی ہوں کہ اگر میں فون کروں تو شاید وہ میرے سے ناراض ہوجائیں گے کہ میں کلاس میں غیر حاضر کیوں ہوئی۔ میں موطا کھول کر کچھ پڑھنا شروع کرتی ہوں میری ہم جلیس میری عبارت سنتی ہیں۔ میں وضو اور تیمم کی احادیث پڑھ رہی تھی۔ غالباً میری ایک غلطی آئی عبارت میں۔ پھر میری آنکھ فجر کے لیے کھل گئی۔ اس خواب کا کیا مطلب ہے؟ والسلام

    جواب نمبر: 17558

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2366=1887-12/1430

     

    آپ کا خواب ماشاء اللہ عمدہ ہے، تعبیر یہ ہے کہ موطا امام مالک رحمہ اللہ کے پڑھنے پڑھانے سے آپ کو دنیا او رآخرت میں فائدہ بہت پہنچے گا اوجز المسالک شرح الموطا امام مالک رحمہ اللہ کا کثرت سے مطالعہ کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند