• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 56978

    عنوان: اگر کوئی شخص موجودہ زمانے میں یہ دعوی کرے کہ اس نے حالت بیدار ی میں پورے ہوش و حواس کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کیا ، انہیں دیکھاتو کیا قرآن وحدیث کی روشنی میں یہ بات ممکن ہوسکتی ہے؟ کیا آج کے زمانے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار ہوسکتاہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    سوال: اگر کوئی شخص موجودہ زمانے میں یہ دعوی کرے کہ اس نے حالت بیدار ی میں پورے ہوش و حواس کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کیا ، انہیں دیکھاتو کیا قرآن وحدیث کی روشنی میں یہ بات ممکن ہوسکتی ہے؟ کیا آج کے زمانے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار ہوسکتاہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 56978

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 169-168/L=2/1436-U بعض اولیاء اللہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حالت بیداری میں دیکھنا ثابت ہے، مگر یہ کشفی چیز ہے یعنی جس طرح خواب میں زیارت ہوتی ہے اسی طرح اگر کوئی شخص عشقِ رسول میں ترقی کرتے ہوئے عشق کے اعلیٰ مقام پر پہنچ جائے اور گویا وہ عشقِ رسول میں مستغرق ہوجائے تو حالت منام کی طرح حالت یقظہ میں بھی اس کو زیارت ہوسکتی ہے، مگر یہ دولت شاید ہی کسی کو کو نصیب ہوتی ہو اور پھر یہ زیارت حقیقی نہیں ہوتی بلکہ کشفی ہوتی ہے، جو شخص یہ دعویٰ کررہا ہے کہ اس نے حالت بیداری میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کیا ہے جب تک اس کے احوال کے بارے میں علم نہ ہوجائے اس وقت تک اس سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند