• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15258

    عنوان:

    میں روز ایک خواب دیکھتی ہوں کہ میرے شوہر نے بچے کی وجہ سے دوسری شادی کرلی ہے۔ (۲)کوئی میرا پیچھا کررہا ہے اورمیں ہر بار بچ جاتی ہوں۔برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں۔

    سوال:

    میں روز ایک خواب دیکھتی ہوں کہ میرے شوہر نے بچے کی وجہ سے دوسری شادی کرلی ہے۔ (۲)کوئی میرا پیچھا کررہا ہے اورمیں ہر بار بچ جاتی ہوں۔برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں۔

    جواب نمبر: 15258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1791=1441/ھ

     

    (۱) تعبیر یہ ہے کہ تربیت اولاد کا جذبہ تمہارے اندر کم اور شوہر میں غالب ہے۔

    (۲) نفس میں حصولِ دنیا کے جذبات ہیں جو آپ کے پیچھے لگے ہوئے ہیں،اور راہِ مستقیم سے ہٹانا چاہتے ہیں، مگر اتباع سنت اور شوہر کی اطاعت میں تھوڑی سی کوشش کرتی رہیں گی تو ان شاء اللہ کچھ نقصان نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند