• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 48469

    عنوان: ملكی قوانین پر عمل درآمد كا طریقہ

    سوال: کچھ مہینے پہلے مجھے برطانیہ کی شہریت مل جائے گی اور اس کے لئے مجھے یہ درج ذیل عہد لینا ہوگا، براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ عہد لینا درست ہوگا؟ میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ برطانوی قانون ہمیں کوئی حرام چیز کرنے پر مجبورنہیں کرتاہے۔ عہد یہ ہے کہ :”میں خلوص اور صدق دل سے عہدلیتاہوں کہ برطانوی شہر ی ہو کر وفادار رہو ں گا اور قانون کے مطابق موجودہ ملکہ الزبیتھ، ان کے وارثین اور جاں نشینوں کا سچا وفادار رہوں گا“ ۔ براہ کرم، بتائیں کہ یہ عہد لینا درست ہوگا یا نہیں؟ جزاک اللہ ۔

    جواب نمبر: 48469

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1403-1391/N=12/1434-U آپ درج بالا عہد میں یہ نیت لازماً کرلیں کہ ملکی قوانین میں حکومت وقت کی وفاداری میں اسلام تمام چیزوں پر مقدم رہے گا یعنی اگر خدانخواستہ ملک میں کوئی ایسا قانون پاس ہوا جس کی بنا پر شریعت کی کسی حرام کردہ چیز کو اختیار کرنا پڑے اور شریعت کی نظر میں اس میں کوئی گنجائش نہ ہو تو حکومت وقت سے اچھے انداز میں معذرت کردیں گے، کسی ملک کی شہریت کی خاطر اسلام کی کسی حرام کردہ چیز کو قصد وارادہ کے ساتھ اختیار نہیں کریں گے تو اس عہد کی شرعا اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند