• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15384

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں یہ دعا پڑھتی ہوں یا بدیع العجائب بالخیر یا بدیع لیکن آخر میں بدیع کی جگہ اپنے منگیتر کا نام لیتی ہوں۔ پھر دوبارہ یہ دعا پڑھتی ہوں تو ایسے ہی آخر میں یا کے بعد بدیع کی جگہ اپنے منگیتر کا نام لیتی ہوں۔ میں پریشان ہوجاتی ہوں کہ مجھے پڑھنا نہیں آرہا ہے۔میں کتاب کھولتی ہوں یہ دعا دیکھنے کے لیے۔ کتاب میں مجھے ?اے امن دینے والے? لکھا ہوا نظر آتا ہے۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ مجھے یہ خواب دیکھنے کے بعد کافی گھبراہٹ ہوئی۔برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1627=1343/1430/د

    ان شاء اللہ مناسب جگہ رشتہ پر امن طریقہ پر ہوجائے گا، اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی رہیں یا لَطیفُ یا وَدُودُ کی ایک تسبیح پڑھ لیا کریں اور نمازوں کا اہتمام کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند