متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 3012
میری اہلیہ اکثر خواب میں پاخانہ دیکھتی ہیں، مہربانی فرماکے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
میری اہلیہ اکثر خواب میں پاخانہ دیکھتی ہیں، مہربانی فرماکے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
جواب نمبر: 301201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1972/ ھ
ظاہری زیب و زینت جو شریعتِ مطہرہ میں مطلوب نہیں اس کا نتیجہ مثل پاخانہ کے ہے۔ خواب ماشاء اللہ اچھا ہے دنیاوی زیب و زینت سے تحفظ اور بچاوٴ کرنے کی خاطر تنبیہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے صبح کے خواب میں دیکھا کہ میری شادی ہوئی ہے اور میں اور میری بیوی بات کررہے ہیں اور ہنس رہے ہیں، اس کے بعد میں نے دیکھا کہ میں اپنی ماں کے کمرے میں ہوں اور اس کی کپڑوں کی الماری خالیہے۔ اس کے بعد میں نے دیکھا کہ میری ماں اور اس کے سامان، ردی اور کباڑ کے کمرہ جیسے ایک چھوٹے سے کمرہ میں ہیں۔ یہ سب دیکھنے کے بعد میں بہت غمگین ہوجاتا ہوں اور اپنی ماں سے کہتا ہوں، برائے کرم اپنے بیڈ روم میں آؤ لیکن انھوں نے انکارکیا۔ اس خواب میں میں نے یہ بھی دیکھا کہ میں مارکیٹ میں کھڑا ہوں میرے پاس گوشت سے بھرا ہوا ایک سموسہ ہے او رمیں گھر واپس ہورہا ہوں، میں سوچ رہا ہوں کہ میرے اہل خانہ میرا انتظار کررہے ہیں، اور ان کو اس سموسہ کی ضرورت بھی ہے، اس کے بعد میں وہ تمام سموسہ کھا جاتا ہوں اور اپنے آپ سے کہتا ہوں کہ میں گھر جارہا ہوں سب کچھ ٹھیک ہوگا۔
2061 مناظراگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اکثر و بیشتر اس کے جوتے کھوجاتے ہیں ․․․․․یا وہ ننگے پاؤں چلتا ہے تو اس کی تعبیر کیا ہوگی؟
6647 مناظر