• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 61711

    عنوان: اگر کوئی شخص خود کشی کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ کسی طرح بچ جاتا ہے تو کیا اسکو خود کشی کرنے کا گناہ ملے گا ؟

    سوال: اگر کوئی شخص خود کشی کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ کسی طرح بچ جاتا ہے تو کیا اسکو خود کشی کرنے کا گناہ ملے گا ؟

    جواب نمبر: 61711

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1445-1480/L=1/1437-U اس صورت میں اس کو خودکشی کا گناہ تو نہ ہوگا؛ البتہ اس نے جو خود کشی کا عزم بالجزم کررکھا تھا اس کا گناہ ہوگا۔ قال صاحب الروضة في شرح صحیح البخاري المذہب الصحیح المختار الذي علیہ الجمہور أن أفعال القلوب إذا استقرت یواخذ بہا (مرقاة المفاتیح: ۱/۱۳۴، ط: امدادیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند