• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 52130

    عنوان: جومسلمان کو کافر کہے وہ کافر ہے جیسا کہ امام الحرمین نے فرمایا اس کو علی قاری شرح فقہ اکبر میں نقل کیا پس اس نے علمائے دیوبند مسلمان کوکافر کہا تو اس قاعدے سے کافر بنتا ہے۔

    سوال: احمد رضا خان کافر بدعتی گستاخ گمراہ یا پکا مسلمان یا عاشق رسول تھا؟ جومسلمان کو کافر کہے وہ کافر ہے جیسا کہ امام الحرمین نے فرمایا اس کو علی قاری شرح فقہ اکبر میں نقل کیا پس اس نے علمائے دیوبند مسلمان کوکافر کہا تو اس قاعدے سے کافر بنتا ہے۔

    جواب نمبر: 52130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 915-733/B=6/1435-U افتراق بین المسلمین پیدا کرنے والا۔ طرح طرح کی بدعات وخرافات ایجاد کرنے والا، علمائے دیوبند اور علمائے حق کو کافر کہنے والا، نہایت گستاخ اور گمراہ کو ہرگز عاشق رسول نہیں کہا جاسکتا، مسلمانوں کے درمیان فرقہ بندی پیدا کرنے والا کبھی سنت نبوی کا عاشق نہیں ہوسکتا۔ اللہ تعالیٰ نے اس تفریق وبدعات کی نحوست سے اتباع سنت کی نعمت سے بھی اسے محروم کررکھا ہے۔ اوراس کے متبعین کو بھی محروم رکھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند