• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2713

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے بھائی گاڑی چلارہے ہیں، اور میں بھی ان کے ساتھ ہوتی ہوں...

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے بھائی گاڑی چلارہے ہیں، اور میں بھی ان کے ساتھ ہوتی ہوں، ان سے کچھ باتیں کررہی ہوتی ہوں، اچانک انہیں کچھ کہہ کے گاڑی کے پیچھے سائڈ پر مڑ کے پکارتی ہوں :یا نبی اللہ، یا نبی اللہ اور پھر سفید رنگ کا لباس دکھا ئی دیتاہے اور وہ ہماری گاڑی کی طرف آرہے ہوتے ہیں ( گمان یہی ہوتاہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لارہے ہیں) ان کا چہرہ مبارک دکھائی نہیں دیتاکہ پھر میر ی آنکھ کھل گئی۔

    جواب نمبر: 2713

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 70/ د= 60/ د

     

    خواب ماشاء اللہ مبارک ہے۔ اللہ نے چاہا تو اچھے اعمال کی توفیق آپ کو ہوگی، خود بھی اچھے اعمال میں ترقی کی کوشش کریں۔ اور دنیا کی بھلائی بھی حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند