• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170098

    عنوان: بیٹی کے نام پر سونا خرید کر گھر میں رکھنا كیسا ہے؟

    سوال: 1۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے متعلق؟ بیٹی کے نام پر سونا خرید کر گھر میں رکھنا۔اس کی شادی بیاہ،پڑھائی لکھائی یا دیگر اخراجات کے لئے کیسا ہے ؟ حرام ہے یا حلال؟یا سونا خرید کر گھر میں رکھنا تاکہ قیمت بڑھنے پر بیچ کر منافع حاصل کیا جا سکے کیسا ہے ؟ براہِ کرم مطلع فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170098

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 862-721/B=08/1440

    مذکورہ دونوں مقصد کے لئے سونا خرید کر رکھنا جائز و حلال ہے؛ البتہ یہ بات واضح رہے کہ اس سونے کا مالک باپ رہے گا اور سالانہ سونے کی زکاة نکالنا ضروری ہوگا بشرطیکہ بقدر نصاب ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند