• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 59537

    عنوان: گھر کی چھت میں کتا پالنا کیسا ہے؟ شوق یا چوکیداری کی نیت سے؟

    سوال: (۱) گھر کی چھت میں کتا پالنا کیسا ہے؟ شوق یا چوکیداری کی نیت سے؟ (۲) اور اگر کتے کپڑوں کے ساتھ لگ جائے تو ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟ (۳) یا اگر کپڑے کتے کے ساتھ ٹچ (مس کرنا) ہوجائے تو ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 59537

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 752-748/B=8/1436-U (۱) شوقیہ کتا پالنا جائز نہیں، ہاں چوروں، ڈکیتوں سے حفاظت لابدی اور ضروری ہو تو چوکیداری کی نیت سے پالنے کی گنجائش ہوگی، مگر اسے رکھنے کے لیے گھر سے علیحدہ کوئی جگہ بنانی چاہیے۔ (۲) کتا نجس العین نہیں ہے، اگر کتے کا جسم ہمارے کپڑوں سے لگ جائے تو کپڑے پاک رہیں گے، ہاں اگر اس کا لعاب کپڑے کو لگ جائے تو کپڑے ناپاک ہوجائیں گے۔ (۳) جی ہاں نماز پڑھ سکتے ہیں، وہ کپڑے کتے کا سوکھا جسم لگنے سے ناپاک نہیں ہوتے، جیسا کہ جواب نمبر (۲ ) میں تحریر کیا گیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند