• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 151092

    عنوان: ٹیکس سے بچنے کے لیے تمام حلال آپشن جاننا چاہتاہوں

    سوال: میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کررہاہوں، میں ٹیکس سے بچنے کے لیے تمام حلال آپشن جاننا چاہتاہوں، جیسے کہ ایف ڈی بنانا ایک آپشن ہے، لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ یہ حلال ہے یا نہیں؟ براہ کرم، بتائیں کہ وہ آپشن کیا ہیں جن سے ٹیکس سے بچا جاسکتاہے؟ میں بیس فیصد سلیب کے تحت آتا ہوں۔

    جواب نمبر: 151092

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 879-922/B=9/1438

    ٹیکس سے بچنے کے لیے جس قدر آپ صورتیں جانتے ہیں کم از کم دو چار اس میں سے لکھتے تو اسے دیکھ کر جواب لکھا جاتا۔ آپ نے کوئی واضح صورت بھی نہیں لکھی۔ جس صورت میں آپ کو واقعی شبہ ہے کہ حلال ہے یا حرام؟ تو شبہ والی صورت سے بھی بچنا چاہئے یا علماء سے تحقیق کرنا چاہئے۔ دع مایریتک إلی مالا یریتک ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند