• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 53269

    عنوان: میں کشمیر کا رہنے والا ہوں۔ میری آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے سوائے جموں اینڈ کشمیر بینک میں بطور منتظم کے نوکری کرنے کے ۔ کیا میں یہ نوکری کرسکتاہوں۔ براہ کرم مجھ کو مشورہ دیں تاکہ میں اپنے بوڑھے والدین نیز میری بیوی کی دیکھ بھال کرسکوں۔

    سوال: میں کشمیر کا رہنے والا ہوں۔ میری آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے سوائے جموں اینڈ کشمیر بینک میں بطور منتظم کے نوکری کرنے کے ۔ کیا میں یہ نوکری کرسکتاہوں۔ براہ کرم مجھ کو مشورہ دیں تاکہ میں اپنے بوڑھے والدین نیز میری بیوی کی دیکھ بھال کرسکوں۔

    جواب نمبر: 53269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1070-869/H=8/1435-U یہ تو آپ بھی جانتے ہیں بینک میں سودی معاملات ہی بیشتر ہوتے ہیں ارو سود کھانا، کھلانا، سود کی دستاویز لکھنا اُس کی شہادت دینا موجب لعنتِ خداوندی ہے جیسا کہ مسلم شریف کی حدیث پاک میں مصرح ہے اور یہ بھی ظاہر ہے کہ جب آپ منتظم کی پوسٹ پر ہیں تو ان مذکورہ بالا لعنت والے امور سے بچنا بچانا ممکن نہیں ہے تو ایسی صورت میں مشورہ کیا شرعی حکم یہی ہے کہ آپ کی ملازمت جائز نہیں، البتہ اپنے اور اپنے اہل وعیال کے ضروری اخراجات کی ذمہ داری نیز ضعف ایمان کی وجہ سے فوری طور پر نہ چھوڑسکیں تو کوشش میں لگے رہیں کہ حلال بے غبار ذریعہٴ آمدنی میسر آجائے ، نیز اللہ پاک سے دعا کا اہتمام بھی کرتے رہیں توبہ واستغفار بھی کرتے رہیں اور اصلاح کا قوی عزم رکھیں اورجیسے ہی حلال آمدنی کا ذریعہ حاصل ہوجائے تو اس نوکری کو چھوڑدیں امید ہے کہ اللہ پاک کے مواخذہ سے بری رہیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند