• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176575

    عنوان: خواب میں کسی اور کو قرآن سنانا

    سوال: خواب میں کسی اور کو قرآن سنارہا ہوں وامتاز الیوم ایہا المجرمون سورہ یسن کی مندرجہ بالا آیت تعبیر جاننا چاہتا ہوں۔

    جواب نمبر: 176575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 562-512/M=06/1441

    خواب میں قرآن سنانا، سعادت مندی ہے اور انجام کار خیر کی طرف اشارہ ہے، گناہوں سے بچتے رہیں، اعمال صالحہ کرتے رہیں، فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ، تلاوت قرآن کا بھی معمول رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند