• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171282

    عنوان: صحابہ کے اندر وہ کون سی بنیادی صفات تھیں جن کی وجہ سے انہوں نے دنیا پر اسلام کی حکومت قائم کی؟

    سوال: صحابہ کے اندر وہ کون سی بنیادی صفات تھیں جن کی وجہ سے انہوں نے دنیا پر اسلام کی حکومت قائم کی؟ اس دور کے ایک عام مسلمان کو وہ کیسے حاصل ہو سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 171282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:887-743/sd=11/1440

    (۱) صحابہ کرام کی ایسی بنیادی صفات جن کی وجہ سے اللہ تعالی نے اُن کو دنیا میں غلبہ عطا فرمایا تھا، بہت سی تھیں، مثلااُن کو اللہ تعالی کا خاص تعلق حاصل تھا، ان کی زندگی میں مجاہدہ تھا، صبر، حلم، توکل اور اخلاص سے اُن کی زندگی متصف تھی اور آپس میں وہ اس طرح مجتمع تھے کہ ہر ایک دوسرے کا خیر خواہ تھا۔

    (۲) اس دور کے مسلمان اگر سچی طلب کے ساتھ متقی علماء اور اللہ والوں کی صحبت اختیار کریں، اُن کی مجالس میں بیٹھیں، اُن کی ہدایات پر عمل کریں، تو انشاء اللہ اُن کے اندر بھی صحابہ کرام کی صفات پیدا ہوسکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند