• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147243

    عنوان: کیا الفاظ کے بجائے نمبر استعمال کرسکتے ہیں ؟ جیسے کہ بسم اللہ کے بجائے 786 لکھنا ۔

    سوال: کیا الفاظ کے بجائے نمبر استعمال کرسکتے ہیں ؟ جیسے کہ بسم اللہ کے بجائے 786 لکھنا ۔

    جواب نمبر: 147243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 364-396/sd=6/1438

    خطوط وغیرہ میں اگر بے حرمتی کے خوف سے ۷۸۶لکھ دیاجائے تو کوئی حرج نہیں ہے؛ لیکن بسم اللہ لکھنے کا جو ثواب ملتا ہے، وہ ۷۸۶لکھنے سے حاصل نہ ہوگا۔ حضور انے کافر اورمسلم بادشاہوں کے پاس جوخطوط لکھے ہیں ، ان میں مکمل بسم اللہ شریف لکھی گئی تھی۔ عن مجالد قال: کتب رسول الله صلی الله علیہ وسلم إلی جدي وہذا کتابہ عندنا، بسم الله الرحمن الرحیم من محمد رسول الله إلیٰ ذي مرّان، و إلیٰ من أسلم من ہمدان سلام علیکم الخ (مصنف ابن ابي شیبہ۲۰/۲۸۵، رقم؛۳۷۷۸۴)و في حدیث طویل: وکان في کتاب النبي صلی الله علیہ وسلم: بسم الله الرحمن الرحیم ہذا کتاب من محمد النبي لمجاعة من مرارة من بنی سلمی۔ (سنن أبي داوٴد کتاب الخراج والفئ والامارة، باب في بیان مواضع قسم الخمس الخ، النسخة الہندیة ۲/۴۲۰، دار السلام رقم: ۲۹۹۰)و في حدیث: فقرأت علی أہل الیمن، وہذہ نسختہا: بسم الله الرحمن الرحیم من محمد النبي صلی الله علیہ وسلم إلی شرجیل بن عبد کلال۔ الحدیث (صحیح ابن حبان ذکر کتبة المصطفی صلی الله علیہ وسلم کتباہ إلی أہل الیمن، دار الفکر ۶/۱۴۰، رقم:۶۵۶۸)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند