• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147627

    عنوان: چھوٹائی بھائی کہنے والی خاتون سے فیس بک پر بات چیت کرنا؟

    سوال: فیس بک میں ایک خاتون ہیں جو مجھ سے بڑی ہیں اور مجھے چھوٹا بھائی کہتی ہیں، کیا میں ان کے ساتھ چیٹ (بات چیت ) کرسکتاہوں، میں بہت زیادہ چیٹ نہیں کرتاہوں، میں صرف ان سے صحت، پڑھائی ، دین اور دعوة کے بارے میں پوچھتاہوں، کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے؟

    جواب نمبر: 147627

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 205-369/Sd=5/1438

    جی نہیں! غیر محرم اجنبی عورت سے صحت، پڑھائی اور دین سے متعلق بھی بات چیت کرنا شریعت میں ناجائز ہے، فیس بک پر بھی بات چیت کرنا ناجائز ہے، بلکہ بعض اعتبار سے فیس بک پر فتنے کا اندیشہ زیادہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند