• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168691

    عنوان: زیادہ سے زیادہ کیش بیک کے لیے مختلف ایپ کے ذریعہ پیسوں کی منتقلی کا کام بہ طور حیلہ کرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِِِ کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں بعض لوگ کیش بیک حاصل کرنے کے لئے ایک مخصوص رقم کو ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں بار بار ٹرانسفر کرتے رہتے ہیں مثلاً 100 روپئے کو ایک بار زید عمر کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرتا ہے اور پھر وہی 100 روپئے عمر زید کے اکاؤنٹ میں واپس کر دیتا ہے کئی مرتبہ اس عمل کو دوہرانے کے نتیجے میں کمپنی مثلاً پے ٹی ایم ،فون پے اور گوگل پے زید اور عمر کو کچھ رقم کیش بیک کے طور پر دیتے ہیں کیا شرعاً اس رقم کا استعمال جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 168691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:545-471/N=7/1440

    زیادہ سے زیادہ کیش بیک حاصل کرنے کے مقصد سے سوال میں مذکور طریقہ بہ طور حیلہ اختیار کرنا خلاف دیانت اور خلاف مروت ہے اگرچہ اس صورت میں بھی ایپ کمپنی کی طرف سے ملنے والا کیش بیک حرام نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند