• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155885

    عنوان: ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے مسائل كے بارے میں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میں ٹی وی پر ایک دینی شو دیکھ رہی تھی، اس پر ایک مفتی صاحب بول رہے تھے کہ دیوبندی کے پیچھے نماز نہیں پڑھنا چاہئے کیونکہ وہ غلط بات بولتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں۔ ایسے لوگ کے بارے میں آپ کیا بولیں گے جو لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں؟

    جواب نمبر: 155885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 229-190/B=2/1439

    اہل باطل نے مثلاً شیعوں نے، قادیانیوں نے، اور غیر مقلدوں اور بدعتیوں نے اپنے پیسوں کے بل بوتے پر چینل بنا رکھے ہیں، اور عام مسلمانوں میں گمراہی اور بددینی پھیلانے کا کام کر رہے ہیں، یہ شیطانی دھندے کر رہے ہیں آپ چینل پر نشر ہونے والی باتوں پر یقین نہ کریں، آپ ہمیشہ علماء حق سے پوچھ لیا کریں۔

    کوئی عالم یا مفتی جو قرآن و حدیث کا صحیح علم رکھتا ہو ایسی بات کبھی نہیں کہہ سکتا کہ دیوبندی غلط بات بولتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں، حاشا و کلا! یہ بات بالکل غلط ہے ہم دیوبندی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سب سے زیادہ عشق و محبت رکھتے ہیں اور ان کی سنتوں پرعمل کرتے ہیں اور سب سے زیادہ ہم لوگ ان پر درود شریف بھیجتے ہیں۔ اگر کوئی ذرہ برابر بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرے تو ہم اس کو کافر سمجھتے ہیں اور دین اسلام سے خارج سمجھتے ہیں، ہم دیوبندی کی طرف ایسی نسبت کرنا، بالکل جھوٹ، بہتان اور الزام ہے۔ دیوبندی لوگ بالکل صحیح العقیدہ اور حق پر ہیں، ان لوگوں کو گمراہ بتانا، بہتان باندھنا بہت بڑا ظلم ہے۔

    نوٹ: ہمارے یہاں ہر ایک کو اردو زبان میں ہی فتوی لکھا جاتاہے، آپ اس کا ہندی میں ترجمہ کرالیں۔ (ب)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند