• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2783

    عنوان:

    میری بیٹی نے خواب میں دیکھا ہے کہ ہم سب گھومنے کے لئے گئے ہوئے ہیں اور ہم سب اس کو چھوڑ کردوسری جگہ چلے گئے ہیں، وہ اکیلی ہو گئی ہے....

    سوال:

    میری بیٹی نے خواب میں دیکھا ہے کہ ہم سب گھومنے کے لئے گئے ہوئے ہیں اور ہم سب اس کو چھوڑ کردوسری جگہ چلے گئے ہیں، وہ اکیلی ہو گئی ہے، اور بہت رو رہی ہے۔ تومیری بہن کی بیٹی اس کو ملی ، پھر دوسری جگہ جارہے ہیں ، اس وقت بھی وہ کہیں اور جگہ چلی گئی ہے تو ایک جانور اپنے دو بچوں کے ساتھ ہے۔ اس جانور کا یک بچہ اس سے بہت دور ہے اور چلارہاہے تو میر ی بیٹی نے اس بچے کو اس جانور کے پاس چھوڑ آئی تو دوسرا بچہ جو تھا اس نے میری بیٹی کے ایک ہاتھ کو کتر دیا ، بہت سا خون بہہ رہاہے تو سامنے ہی سمندر ہے ، بہت پانی ہے، اس پانی میں وہ اپنا ہاتھ دھو رہی ہے، پھر ایک آدمی عیسائی ہے، وہ پورے سفید لباس میں ہے۔ اس آدمی نے اس جانور کے بچوں کو سمجھا رہاہے کہ اس لڑکی نے کچھ غلط نہیں کیا ، تیرے بھائی تو تیری ماں کے پاس ہے۔ پھر سے وہ رورہی ہے کہ وہ اکیلی ہوگئی ہے تو میر ی بہن کا لڑکا اس کو سمجھا رہا ہے کہ تو اکیلی نہیں ہے، ہم سب تمہارے ساتھ ہیں۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 2783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 80/ ھ= 58/ ھ

     

    احکام حجاب پر عمل میں کوتاہی ہورہی ہے، اس کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند