• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11975

    عنوان:

    میں نے خواب دیکھا کہ میرے دانت میں درد ہو رہاہے ۔ میرا چھوٹا بیٹا آتاہے اور پہلے میرا دانت نکال دیتا ہے پھر سامنے کا ایک نیچے کا دانت بھی نکال دیتا ہے۔ خون نکل کر منھ خون سے بھرجاتا ہے۔ مہربانی ہوگی اس کی تعبیر بتائیں۔ فجر کی نماز کے بعد یہ نظر آیا)۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 845=629/ھ

    تعبیر یہ ہے کہ آپ کی عمر میں ان شاء اللہ برکت ہوگی، نیز یہ کہ چھوٹے بیٹے کو آپ کی خدمت کرنے کی سعادت بھی ان شاء اللہ میسر آئے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند