متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 4818
میری بیوی نے اپنے خواب میں کچھ مردے دیکھے۔ اچانک وہ مردے ایک ایک کرکے کھڑے ہوگئے اور میرے بیوی کے پیچھے ہولئے، میری بیوی ڈر گئی۔ اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
میری بیوی نے اپنے خواب میں کچھ مردے دیکھے۔ اچانک وہ مردے ایک ایک کرکے کھڑے ہوگئے اور میرے بیوی کے پیچھے ہولئے، میری بیوی ڈر گئی۔ اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
جواب نمبر: 481801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1045=1376/ ھ
آپ کی بیوی سے ُمردوں کے حق میں دعاء اورایصال ثواب میں کوتاہی ہورہی ہے اپنی بیوی کواس کی طرف خصوصیت سے متوجہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے بوقت صبح صادق یہ خواب دیکھا ہے کہ کفن میں ملبوس ایک مردہ کو کسی انجان آدمی کے سہارے اپنے ہاتھوں سے اٹھاکر دفن کرنے کے لیے قبر میں رکھنے جارہاہوں۔اچانک میرے ہاتھوں سے مردہ قبر کے قریب گر گیا، اس لیے کہ مجھے بہت زیادہ بوجھ محسوس ہوا ، لیکن دفن نہیں کر پایا چونکہ مردہ میرے ہاتھوں سے قبر کے باہر ہی گر چکا تھا۔ براہ کرم، اس کی تعبیربتائیں۔
257 مناظرفرض، واجب، مستحب، مکروہ تحریمی، مکروہ تنزیہی کی وضاحت کردیجئے اور ان کا فرق بھی بتادیجئے؟ (۲)سنت پر عمل کرنا کون سے درجے میں آتا ہے فرض، واجب یا مستحب؟ (۳)مسلمان او رمومن میں کیا فرق ہے؟ (۴)کیا کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جن کے کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں شریعت میں کوئی واضح حکم نہیں ہے؟ اگر ہیں تو اس کی کوئی مثال دے دیجئے او ریہ بھی بتادیجئے کہ ان کے بارے میں ہمارا کیا طرز عمل ہونا چاہیے؟
1973 مناظرکیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں آسکتے ہیں؟ برائے کرم وضاحت کریں۔
194 مناظرحضرت مفتی صاحب ذیل میں ایک فتوی ہے جو کہ فجی کے ایک مدرسہ کے ذریعہ سے جاری کیا گیا تھا۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا حنفی علماء کے مطابق یہ فتوی درست ہے؟
سوال: کیا فجی کے اندر جہاں پر بغیر سود کے کوئی فائنانس دستیاب نہیں ہے، میں یا کوئی مسلمان بھائی یا بہن کسی مالی ادارہ سے اپنی فیملی کے لیے مکان یا کار خریدنے کے لیے پیسہ لے سکتا ہے؟
جواب:کسی بھی فقہا ء کے مطابق سود پر لین دین کرنا جائز نہیں ہے ۔ اس لیے اپنی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے مثلاً مکان کی تعمیر کرنے کے لیے اور کار وغیرہ خریدنے کے لیے کسی بھی مالی ادارہ سے سود پر مبنی لون لینا ناجائز ہے۔تاہم دارالحرب میں حضرت ابراہیم بن یزید نخعی (۹۶ھ)، امام سفیان بن سعید ثوری (۱۶۱ھ)، امام ابوحنیفہ نعمان بن ثابت کوفی (۱۵۰ھ)، امام ابو عبداللہ محمد بن الحسن شیبانی (۱۸۹ھ) اور امام مالک بن انس مدنی (۱۷۹ھ) کچھ شرطوں کے ساتھ کہتے ہیں کہ مسلم اور غیر مسلم کے درمیان سود پر لین دین کرنے کا کچھ امکان ہے۔فی الواقع امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کے مطابق دارالحرب میں مسلم اورغیر مسلم کے درمیان سود نہیں ہوتا ہے۔
224 مناظر