• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 149685

    عنوان: اپنے بھائی اور اپنی بہنوں کی مدد کے لیے شوہر کی جیب سے پیسے چرانا؟

    سوال: میری والدہ والد صاحب کی جیب سے ان کی عدم موجودگی میں پیسے نکال لیتی ہیں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرنے کے لیے ، والد صاحب کو بینک کو بہت زیادہ لون ادا کرنا ہے تو والدہ کو اس طرح کی حرکت سے کیسے روکیں؟

    جواب نمبر: 149685

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 666-631/B=7/1438

    والد محترم سے فرمادیں کہ وہ کسی بکس یا الماری میں رکھیں اور چابی سے تالا بند کردیں اور چابی اپنے پاس رکھیں، اور کسی کے ذریعہ ماں کو سمجھائیں کہ اپنے بھائی اور اپنی بہنوں کی مدد کے لیے شوہر کی جیب سے پیسے چراکر لینا یہ جائز نہیں۔ اپنے شوہر کے قرض کی ادائیگی کو مقدم سمجھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند