• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69719

    عنوان: نماز کے لیے کہنے والے کو ثواب ملے گا؟

    سوال: اگر ہم کسی کو نماز کے لیے کہتے ہیں اور وہ نماز نہیں پڑھتا ہے کیا اسے گناہ ملے گا؟ اور جو نماز کے لیے کہہ رہا ہے کیا اسے ثواب ملے گا؟

    جواب نمبر: 69719

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1184-1091/SN=1/1438

    (۱) نماز نہ پڑھنا تو گناہِ کبیرہ ہے اور کسی کے کہنے کے باوجود نہ پڑھنا تو اور بھی برا ہے۔
    (۲) جی ہاں! نماز کے لیے کہنے والے کو بہت اجر ملے گا، قرآن کریم میں اللہ کی طرف بلانے والے کی بڑی تعریف کی گئی ہے۔ وَمَنْ أحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إلٰی اللّٰہِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَّقَالَ: إنَّنِيْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ (حم السجدة: ۳۳) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند