• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 1111

    عنوان:

    یورپین ممالک سے درآمد گوشت کے پیکٹ پر حلال لکھا ہوا ہوتا ہے۔ کیا ہم اسے کھاسکتے ہیں؟

    سوال:

    اس وقت ہم سعودی عرب میں ہیں۔ یہاں گوشت اور گوشت کی مصنوعات پوری دنیا خصوصاً امریکی و یوروپی ممالک اور آسٹریلیا سے آتی ہیں۔ پیکٹ پر حلال بھی لکھا ہوا ہوتا ہے۔ کیا ہم اسے کھاسکتے ہیں؟ حالاں کہ ہمیں معلوم نہیں کہ ان جانوروں کو اسلامی طریقہ پر ذبح کیا گیاتھا یا نہیں۔براہ کرم، مشورہ دیں اور رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1111

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 1066/هـ = 806/هـ)

     

    سعودی عرب بالخصوص حضرات علمائے حرمین شریفین زادھما اللہ شرفا وکرامة و ھیبة سے رابطہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند