• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 27939

    عنوان: میرے کزن نے ایک بیگھہ پندرہ سو روپیہ کے ریٹ پر کسانوں کو دیا ہے اور ہم نے اپنا پٹرول پمپ ایک شخص کو پندرہ ہزار روپیہ ماہانہ متعین قیمت پر دیا ہے۔کیا شریعت اسلام میں یہ درست ہے؟

    سوال: میرے کزن نے ایک بیگھہ پندرہ سو روپیہ کے ریٹ پر کسانوں کو دیا ہے اور ہم نے اپنا پٹرول پمپ ایک شخص کو پندرہ ہزار روپیہ ماہانہ متعین قیمت پر دیا ہے۔کیا شریعت اسلام میں یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 27939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2121=1725-12/1431

    فی بیگھ زمین 1500/-ماہانہ کے ریٹ سے کرایہ دینا درست ہے۔ اسی طرح پٹرول پمپ 15000/- روپے ماہانہ کرایہ پر دینا بھی درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند