• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 608594

    عنوان:

    مشین سے دھان نکالنے کی مزدوری اسی دھان سے دینا؟

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شخص نے دھان نکالنے کی مشین لی ہے دھان نکالنے کے بعد اسی دھان سے اس کی مزدوری دی جاتی ہے (یعنی اسی دھان سے جو اس مشین سے نکالتے ہیں )تو کیا یہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 608594

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 576-443/M=05/1443

     اجیر (مزدور) جو دھان مشین سے نکالتا ہے اُسی دھان سے اس کی مزدوری (اجرت) دینا طے ہوتا ہے تو یہ درست نہیں، یہ قفیز طحان کی صورت ہے جس سے نہی وارد ہے ہاں اگر مطلقاً دھان کی ایک مقدار اجرت میں دینا طے کرے خاص اسی دھان میں سے دینے کی بات نہ کہے پھر چاہے اسی دھان میں سے دیدے تو شرعاً اس میں مضایقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند