• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 35307

    عنوان: منت کس طرح پوری کرے؟

    سوال: بیوی نے منت مانی کہ میرے شوہر پر قرض ختم ہوجائے تو فلاں مدرسے کو 10,000 روپے دونگی، اب الحمد للہ قرض ختم ہوا تو (۱) شوہر کو یہ منت پوری کرنی ہوگی؟ (۲) اس مدرسے کے ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا کرکے دوسری جگہ پر دے سکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 35307

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1964=1222-12/1432 (۱) منت کا پورا کرنا بیوی پر واجب ہے، شوہر اس کا تعاون کردے، اس میں حرج نہیں۔ (۲) اسی متعینہ مدرسہ میں خرچ کرنا ضروری نہیں بلکہ دوسرے مدرسوں میں بھی دے سکتے ہیں اور ایک مشت ادا کرنا بھی ضروری نہیں، تھوڑا تھوڑا کرکے بھی دے سکتے ہیں۔ (۳) اور اگر بیوی کی مالی حیثیت بہت کم ہے کہ اس کی ملکیت میں موجود نقد روپے سونا چاندی ضرورت سے زائد سامان سب کی قیمت ملاکر دس ہزار کو نہ پہنچتی ہو تو پھر دوبارہ واضح طور پر حیثیت مالی لکھ کر سوال کریں اور فتویٰ ہذا منسلک کردیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند