• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 49801

    عنوان: ﷲ پاک سے کیا گیا وعدہ توڑنا

    سوال: میرے ایک عزیز نے الله پاک سے وعدہ کیا کہ وہ اب کوئی غلط کام (زنا کاری) نہیں کرے گا لیکن بعدازاں اس نے وہ کام (زنا کاری) کسی کے ورغلانے سے کر لیا۔ اب وہ بہت پریشان ہے اور اس کو اس بات کا بہت پچھتاوا ہے ۔ براہ مہربانی اس بارے رہنمائی فرمائیں کہ اسلام میں لله پاک سے کیے گئے وعدے کو توڑنے کی کیا سزا ہے اور اس کا کا کفارہ کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 49801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 95-33/L=2/1435-U اب کفارہ یہی ہے کہ دوبارہ صدق دل سے نادم ہوکر توبہ واستغفار کرے اور آئندہ نہ کرنے کا پختہ عزم کرے۔ قال تعالی: لا تقنطوا من رحمة اللہ ، وقال علیہ السلام: کل بني آدم خطاوٴن وخیر الخطائین التوابون․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند