• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 609205

    عنوان:

    رقم کے ذریعہ کفارہ ادا کرنا؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص قسم کا کفارہ کسی فقیر کو رقم کے ذریعہ ادا کرنا چاہے تو موجودہ دور میں فی فقیر کتنا روپیہ دینا ہوگا؟

    جواب نمبر: 609205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:805-647/L=7/1443

     ایک فقیر کو نصف صاع گندم یا اس کی جو قیمت بنتی ہو وہ دیدے۔ نصف صاع کا وزن ایک کلو 633 گرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند