• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 7048

    عنوان:

    بعض لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اللہ کا واسطہ دیتے ہیں، مثلاً: وہ گلاس کا پانی اللہ کے واسطے اٹھا کر دے دو۔ بہت ہی چھوٹی باتوں پر اللہ کا واسطہ دینا کیسا ہے؟ اور کس بات پر اللہ کا واسطہ دے سکتے ہیں؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7048

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 835=835/ م

    کسی بھی جائز بات پر اللہ کا واسطہ دیا جاسکتا ہے۔ لیکن بلاضرورت اور بہت ہی معمولی، معمولی اور حقیر باتوں پر اللہ کا واسطہ دینا، اللہ کی عظمت شان کے خلاف اور اس کے نام کی بے ادبی ہے، اس سے بچنا چاہیے، ہاں جہاں ضرورت ہو یا اہم معاملہ ہو تو وہاں مضائقہ نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند