• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 36814

    عنوان: منت

    سوال: میرے سسر نے آج سے دو تین سال پہلے منت مانی تھی کہ جب وہ اپنا ذاتی گھربنانے کے لیے اسکی بنیادیں ڈالیں گے تو اپنے گھر میں موجود ایک بکری کی نشان دہی کرکے کہا کہ ہم اسے ذبح کریں گے۔ اب جب وہ مکان کی بنیادیں ڈالنے لگے ہیں تو بکری کے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو ایک ماہ سے بھی چھوٹے ہوں گے۔ اور بکری کا دودھ پیتے ہیں۔ کیا وہ اس بکری کو ذبح کردیں؟یا پھر کچھ دن رک جائیں کہ بچے کچھ بڑے ہو جائیں؟ اور کیا اس بکری کے بچوں کو بھی ذبح کرنا ہو گا؟

    جواب نمبر: 36814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 583-276/L=4/1433 اگر آپ کے خسر نے صرف یہ کہا تھا کہ بنیادیں ڈالتے وقت اس بکری کو ذبح کریں گے اس کے ساتھ یہ اضافہ نہیں کیا تھا کہ اس کے گوشت کو فقراء میں تقسیم بھی کریں گے تو نذر کا انعقاد نہیں ہوا، ایسی صورت میں اس بکری اور اس کے بچوں کو ذبح کرنا لازم نہ ہوگا، ولو قال: إن برئت عن مرضي ہذا ذبحت شاة أوعليّ شاة أذبحہا لا یلزمہ شيء إلا أن یقول فللّٰہ عليّ أن أذبح شاةً (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند