عبادات >> قسم و نذر
سوال نمبر: 30179
جواب نمبر: 3017931-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 478=326-3/1432
نذر کے کفارہ کا حکم مثل زکاة ہے یعنی جس طرح زکاة باپ دادا کو نہیں دی جاسکتی اسی طرح نذر کے کفارہ کا لحم ان کو دینا درست نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے منت مانی تھی کہ اگر میں کامیاب ہوگیا تو روز کورس مکمل ہونے تک ۶/ رکعات شکرانہ نماز پڑھوں گا، لیکن کچھ وجوہات اور کچھ لاپرواہی کی وجہ سے نہیں کرسکا، اب میں کیا کروں؟ کیا اب مجھے وہ تما م نمازیں ادا کرنا ضروری ہے؟ براہ کرم، تفصیلی جواب دیں۔
407 مناظرمجھے کچھ نوجوانوں کی غلط صحبت کی وجہ سے بری عادت کی لت لگ گئی ہے، جن سے میں نجات حاصل کرنا چاہتا ہوں، لیکن نفس کے آگے مجبور ہو جاتا ہوں۔ گزشتہ دنوں میں نے نیت کی کہ دوبارہ اگر میں نے مشت زنی کی تو میں ایک مہینہ تک ہر نماز کے ساتھ ۲/رکعت نفل زیادہ پڑھوں گا، اس نیت کرنے سے مجھے بہت فائدہ بھی ہوا، مگر مہینہ کے اٹھائیسویں دن کو میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا، اور دوبارہ سے وہ عمل کردیا جس سے میں بچنا چاہتا تھا۔ برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔ آیا مجھے اپنی اس نیت کو توڑنے کا کفارہ ادا کرنا پڑے گا یا صرف استغفار کر کے دوبارہ نیت کرلوں؟ مجھے اس بات سے بھی آگاہ کریں کہ میرا یہ عمل درست ہے یا نہیں؟
249 مناظربہت
سالوں پہلے میں نے اللہ کے ساتھ بہت ساری منتیں توڑی ہیں ۔ اس میں کچھ خاص وقت کے
روزے بھی شامل ہیں جن کو میں نے نہیں رکھا اور وقت گزر گیا۔ لیکن مجھے یقین سے
معلوم نہیں کہ ان کی تعداد کیا ہے؟ میں اس کا کفارہ جاننا چاہتی ہوں۔ اور کیا محض
سوچنے سے منت ہوجاتی ہے؟
میری چچا زاد بہن جوکہ صرف سترہ یا اٹھارہ سال کی ہے اور انڈیا میں رہتی ہے جب بھی اس پر کوئی بھی بڑی پریشانی آئی تو اس نے بول دیا کہ میں کلام پاک پڑھوں گی اور کسی کو نہیں بتایا ۔ اب جب کہ(اس کے ذمہ ) اکیس قرآن ہوگئے ہیں تو جب سب نے بہت پوچھا کہ تم ہر وقت کیوں پڑھتی ہو تو بتایا کہ میں نے بول دیا ہے اور ابھی ایک بھی ختم نہیں ہوا ۔اس بچی کو پتہ نہیں تھاکہ اتنا نہیں بولتے اور پریشانیاں اتنی بڑی تھیں کہ اسے یہی سمجھ میں آیا۔ اب آپ بتائیں کہ اس کا کفارہ کیا ہو گا؟ کیوں کہ اکیس مرتبہ قرآن ختم کرنے کے لیے تو ایک عمر چاہیے۔ برائے مہربانی مدد کیجئے۔ کیا وہ یہ کلام پاک کسی اور سے پڑھوا سکتی ہے کہ مدرسہ میں پڑھوا دئے جائیں یااس کا کوئی اور طریقہ ہے؟
422 مناظر