• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 35473

    عنوان: کیا کوئی شخص والدین کی اجازت کے بغیر شادی کرسکتاہے؟

    سوال: کیا کوئی شخص والدین کی اجازت کے بغیر شادی کرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 35473

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1855=1304-12/1432 بالغ شخص اگر والدین کی اجازت کے بغیر نکاح کرلے تو اس کا نکاح صحیح اور درست ہوجاتا ہے۔ البتہ شادی والدین کی اجازت سے کرنی چاہیے، اسی میں خیر وبرکت ہوتی ہے، اس کے خلاف میں دین ودنیا دونوں طرح کا نقصان ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند